شوبز

کیا سنجے دت زخمی ہیں؟ سینئر اداکار نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میرے زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں'میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں: سنجے دت کا بیان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سنجے دت نے اپنے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ وہ کنڑ فلم ”کے ڈی” کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔

ان خبروں کے وائرل ہونے کے بعد سنجو بابا نے ٹویٹر اکائونٹ پر اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میرے زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں وہ کنڑ زبان کی فلم ”کے ڈی” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ٹیم شوٹنگ کے دوران ان کا غیرمعمولی طورپر خیال رکھ رہی ہے۔

سنجے دت نے کہا کہ” کے جی ایف” کے بعد اس فلم میں کام کرتے ہوئے بھی میں بہت لطف اندوز ہورہا ہوں۔سینئر اداکار نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ اب میں ساؤتھ انڈین انڈسٹری میں زیادہ مصروف رہوں گا۔سنجے دت ہیرا پھیری سیریز کی اگلی فلم میں بھی نابینا ولن کا رول کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ” جوان ” میں بھی وہ مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

نوجوان نسل کو بچانے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button