شوبز

نوجوان نسل کو بچانے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتا دیا

سوشل میڈیا کے باعث اب تو لوگوں کے درمیان براہ راست رابطہ ہوجاتا ہے لیکن ماضی میں ایسا ممکن نہ تھا، صرف صحافی جو لکھتے لوگ اسی پر اکتفا کرتے تھے

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی سینئر اور پرکشش اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ منفی ٹرولنگ کسی کی بھی ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ نوجوان نسل کو جذباتی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 48 سالہ روینہ کو ان کی تین دہائیوں پر مبنی فلمی کیریئر پر جس میں انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، گزشتہ دنوں پدما شری ایوارڈ دیا گیا تھا ، انہوں نے اداکاروں اور پرستاروں کے درمیان روابط پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ آج اداکاروں تک رسائی پہلے سے زیادہ ہے، اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔سوشل میڈیا کے باعث اب تو لوگوں کے درمیان براہ راست رابطہ ہوجاتا ہے۔ لیکن ماضی میں ایسا ممکن نہ تھا، صرف صحافی جو لکھتے لوگ اسی پر اکتفا کرتے تھے۔

سری لنکا اور آئر لینڈ میں پہلا ٹیسٹ کب سے شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button