کھیل

سری لنکا اور آئر لینڈ میں پہلا ٹیسٹ کب سے شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

سری لنکا آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ 16اپریل سے شروع ہوگا' سری لنکا نے ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نیروشان ڈیکوالا ڈراپ کر دیا ہے

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ سولہ اپریل سے گال میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سری لنکا نے ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نیروشان ڈیکوالا کو پندرہ رکنی سکواڈ سے ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر نیشان مادھوشانکا اور سدھیرا سماراوکرما کو شامل کرلیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کیخلاف حال ہی میں سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے فاسٹ بائولر کوسن راجیھتا اور لہیورو کمارا کو بھی رپورٹس کے مطابق پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ آشیتھا فرنینڈو اور اوشادا فرنینڈو کے ساتھ چمیکا کرورتنے بھی ڈراپ ہو گئے ہیں، سری لنکا کیونکہ ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے اور سپن وکٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سکواڈ میں لاستھ ایمبولڈینیا کے ساتھ نئے سپنر دشن ہیمنتھا کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

چیمپئنز لیگ، ریال میڈرڈ نے چیلسی کو دو صفر سے شکست دیدی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button