کھیل

چیمپئنز لیگ، ریال میڈرڈ نے چیلسی کو دو صفر سے شکست دیدی

ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما نے میچ کے 21 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کیلئے گول سکور کیا اور ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی یہ ان کا چیمپئنز لیگ میں انفرادی طور پر 90واں گول تھا

لندن(ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن)جاری چیمپئنز لیگ فٹبال چیمپئن شپ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے چیلسی کو دو صفر سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کے آغاز میں ہی تیز کھیل دیکھنے میں آیا اور ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما نے میچ کے 21 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کیلئے گول سکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی ۔

یہ ان کا چیمپئنز لیگ میں انفرادی طور پر 90واں گول تھا اس کے بعد ریال میڈرڈ کی جانب سے برتری کو ڈبل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم اسے کامیاب نہ ملی اور پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ ایک صفر رہا، میچ کے دوسرے ہاف میں چیلسی کی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب بین چیلول کوخطرناک فائول کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا جس کے بعد چیلسی کی ٹیم کو دس رکنی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑا، میچ کے 74ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی مارکو ایسینسیو نے گول سکورکرتے ہوئے مقابلہ دو صفر کردیا، اسی سکور پر میچ کا اختتام ہوااور ریال میڈرڈ نے چیلسی کی ٹیم کو شکست دیدی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں14 اپریل کو آمنے سامنے ہونگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button