شوبز

اداکارہ شہناز گل اب آگے بڑھنے سے گھبراتی تو نہیں ہیں؟سلمان خان کا سوال

اب وہ خود کو پہلے سے کافی بہتر محسوس کرتی ہیں اور سلمان خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں کہ جنہوں نے انہیں بڑے پردے پر متعارف کروایا اور کام کرنے کا موقع دیا

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے شروع ہونے والی اداکارہ شہناز گِل اور آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی محبت کی کہانی کا کیا اختتام ہونے کو ہے ؟بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی سلمان خان عرف سلو بھائی نے اداکارہ شہناز گِل کو ماضی بھول کر آگے بڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ روز سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی، کسی کی جان کے ٹریلر ریلیزنگ کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔

اس دوران فلم کی مکمل کاسٹ نے ایک ساتھ اس تقریب میں شرکت کی اور میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔ایک صحافی کا شہناز گِل سے پوچھنا تھا کہ انہیں بڑے پردے پر آ کر اب کیسا لگ رہا ہے؟ اب وہ گھبراتی تو نہیں؟جس پر سلمان خان نے شہناز گِل کو مخاطب کرتے ہوئے دو بار کہا کہ میں تو کہتا ہوں موو آن کر جا۔بعد ازاں شہناز گِل کا بتانا تھا کہ اب وہ خود کو پہلے سے کافی بہتر محسوس کرتی ہیں اور سلمان خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں کہ جنہوں نے انہیں بڑے پردے پر متعارف کروایا اور کام کرنے کا موقع دیا۔

ایک شخص نے 10سال تک ہراساں کیا لیکن میں نے کبھی ؟اداکارہ عائشہ عمر کا ماضی بے نقاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button