شوبز

بے باک اداکارہ عرفی جاوید نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو اوقات یاد دلا دی

میں عرفی جتنی بہادر نہیں ہوں، جس اعتماد کے ساتھ عرفی فیشن کرتی ہیں وہ مجھے بہت حیرت انگیز لگتی ہیں: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور

بالی ووڈ (ویب ڈیسک ) بے باک اداکارہ عرفی جاوید نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو اوقات یاد دلا دی ‘ بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ عرفی جاوید نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو بھاڑ میں جانے کا کہہ دیا۔

گزشتہ دنوں رنبیر کپور کرینہ کپور کے پروگرام What Women Want کے حال ہی میں شروع ہونے والے چوتھے سیزن اپنی فلم کی پروموشن کے لئے آئے، جہاں ایک سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے عرفی جاوید کے فیشن کو برا انتخاب قرار دیا۔دوسری جانب کرینہ کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کو باہمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عرفی جتنی بہادر نہیں ہوں، جس اعتماد کے ساتھ عرفی فیشن کرتی ہیں وہ مجھے بہت حیرت انگیز لگتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے رنبیر کپور کے تبصرے پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کی کیا اوقات ہے، اس کی کسے پرواہ ہے جب کرینہ نے میری تعریف کردی، کافی ہے۔ بھاڑ میں جائے رنبیر کپور۔

اداکارہ شہناز گل اب آگے بڑھنے سے گھبراتی تو نہیں ہیں؟سلمان خان کا سوال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button