شوبز

زارا شیخ کے بے تکے جوابات کا مذاق کیوں اور کس نے اڑایا؟معاملہ حد سے زیادہ بگڑ گیا

ماضی کی باتوں کو جانے دیں، میں اب آگے بڑھ گئی ہوں اور جلد ایک سرپرائز دینے والی ہوں: زارا شیخ کی میکال ذوالفقار سے تعلق پر لب کشائی

کراچی(کلچرل رپورٹر، کھوج نیوز)زارا شیخ نے محبت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنے کام اور اپنے مقصد میں اتنی مصروف ہوں کہ ان باتوں کے لئے وقت ہی نہیں ملتا لیکن اگر کوئی ایسی بات ہوئی تو وہ ضرور سامنے آجائے گی، کیونکہ شوبز سے وابستہ افراد کی کوئی بات چھپی نہیں رہتی۔

زارا شیخ کے اس جواب پر میزبان نے ماضی میں مشہور ہونے والے ان کے ایک اسکینڈل کے حوالے سے سوال کیا کہ ایک وقت ایسا تھا جب آپ کا نام اداکار میکال ذوالفقارکے ساتھ جوڑا جاتا تھا، آپ کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا تو کیا آپ دونوں کے درمیان ایسا کچھ تھا؟میزبان کے اس سوال کے جواب میں زارا شیخ صاف انکار تو نہ کرسکیں لیکن انہوں نے واضح جواب بھی نہیں دیا اور ڈھکے چھپے انداز میں اقرار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی باتوں کو جانے دیں، میں اب آگے بڑھ گئی ہوں اور جلد ایک سرپرائز دینے والی ہوں۔زارا شیخ نے میکال ذوالفقار سے تعلق پر لب کشائی کردی۔ایک جانب ان کے پرستاروں کو ان کے سرپرائز کا بے صبری سے انتظار ہے تو دوسری جانب اس انٹرویو کے مختلف ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جن کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین زارا شیخ کے بے تکے جوابات اور حرکات کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔

بے باک اداکارہ عرفی جاوید نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو اوقات یاد دلا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button