
کس طرح انہیں بھیڑ والی جگہ پر نامناسب طریقے سے چھوا گیا تھا’ ہر کوئی اس سے گزر چکا ہے’ اداکارہ شفالی شاہ کا بڑا بیان سامنے آگیا
نئی دہلی(مانٹیرنگ ڈیسک) شاہ اکثر اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کا دل جیتتی رہتی ہیں۔ دہلی کرائم میں بہادر پولیس آفیسر ہو یا دل دھڑکنے دو میں دبنگ ماں، اداکارہ اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے ماضی کے ایک خوفناک واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہیں بھیڑ والی جگہ پر نامناسب طریقے سے چھوا گیا تھا۔ میرا نائر کی مون سون ویڈنگ میں اپنی شاندار کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ‘ ہر کوئی اس سے گزر چکا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک پرہجوم بازار میں چہل قدمی کرنا اور نامناسب طور پر چھوا جانا اور اس کے بارے میں بے چینی محسوس کرنا اور اس پر کبھی بھی کچھ نہ کہنا ، میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ جرم تھا لیکن یہ صرف شرمناک ہے۔” اس فلم میں شیفالی شاہ نے اس "ریا ورما” کا کردار نبھایا تھا جس کو بچپن میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
زارا شیخ کے بے تکے جوابات کا مذاق کیوں اور کس نے اڑایا؟معاملہ حد سے زیادہ بگڑ گیا