انٹرنیشنل

حجاب نا پہننے والی خواتین کے ساتھ کیا ہو گا ؟حکومت کی طرف سے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کا پیغام بھیجا جاسکے

تہران(نیوز رپورٹ)ایران میں حجاب نہ پہننے والی خواتین کا پتا لگانے کے لیے اسمارٹ کیمرے لگنے شروع ہوگئے’ یہ کام تہران حکومت کی طرف سے اٹھایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کا پیغام بھیجا جاسکے۔رپورٹس کے مطابق ایران میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر حجاب نہ پہننا غیر قانونی ہے تاہم بڑے شہروں میں بہت سی خواتین قواعد کے باوجود اس کے بغیر باہر نکلتی ہیں۔یاد رہے کہ تہران میں گزشتہ برس ستمبر میں نا مکمل حجاب پہننے کے الزام میں پولیس حراست میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

ہجوم میں چھیڑ چھاڑ کرنا اور چھونا شرمناک عمل ،بالی ووڈ ایکٹرس شفالی شاہ بھڑک اٹھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button