شوبز

ماضی میں کی اداکارہ دیا مرزا پریشان کیوں ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

بہت تکلیف ہوتی ہے جب آپ کی کہانیوں کو سامعین نہیں مل پاتے، جب آپ کی کہانی کو پروڈیوسرز نہیں ملتے: دیا مرزا

ممبئی (آن لائن) ماضی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں جس کا انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کھل کر اظہار کیا۔

دیا مرزا جنہوں نے ہندی فلم انڈسٹری کو اپنے کیریئر کا دو دہائیوں سے زیادہ وقت دے دیا، اب خود ایک ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں وہ بالی ووڈ میں دوبارہ اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ دیا مرزا کی شہرت کی بھوک اب آگے بڑھنے کی اتنی نہیں ہے جتنی دوبارہ کیریئر کا آغاز کرنے کیلئے ہے۔

دیا مرزا نے کہا کہ جب ہم اداکار بنتے ہیں، تو ہم انتظار کی تکلیف کے معاہدے ہر دستخط کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور کبھی کبھی کوئی خوش کن انجام بھی نہیں ہوتا۔ بہت تکلیف ہوتی ہے جب آپ کی کہانیوں کو سامعین نہیں مل پاتے، جب آپ کی کہانی کو پروڈیوسرز نہیں ملتے، جب آپ کام آنے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں یہ واقعی کڑا وقت ہوتا ہے۔

شاہد کپور کی نئی ویب سیریز ”فرضی” کا سین کاپی کرنا یوٹیوبر کو بھاری پڑ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button