شوبز

ایرانی فلمساز جعفر نے جیل میں فلمسازی شروع کر دی؟ پہلا سین عکسبند

ایرانی فلمساز جعفر پناہی کو سبز انقلاب کے ایک طالب علم کے جنازے میں شرکت پر چھ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے

تہران(کھوج نیوز شوبز ڈیسک، این این آئی) چھ ماہ سے جیل میں موجود ایران کے مشہور فلمساز جعفر پناہی نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز کی اہلیہ طاہرے سعیدی نے انسٹاگرام پر یہ اس خبر سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔62 سالہ جعفر پناہی نے جیل سے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ گرفتاری ایک عدالتی سزا کے بجائے ایک اغواء ہے۔

ایوارڈ یافتہ فلمساز نے اعلان کیا کہ جب تک ان کو رہا نہیں کیا جاتا وہ کھانا پینا نہیں کریں گے اور نہ ہی ادویات لیں گے۔جعفر پناہی کو سبز انقلاب کے ایک طالب علم کے جنازے میں شرکت پر چھ برس قید کی سزا سنائی گئی جبکہ بیس برس تک فلم میکنگ اور سفر پر بھی پابندی لگادی گئی۔

ماریہ بی نے اداکارہ سجل علی کو آڑے ہاتھوں کیوں لیا؟ بڑی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button