پاکستانی فلم میکروں کو بھارتی فلمسازوں کی شاگردی کرنی چاہیے، عدنان صدیقی
ہم انڈین فلموں اور بھارت ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو میں عدنان صدیقی کا بیان
کراچی (این این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے بہتر قرار دے دیا۔گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو ‘ دی مرزا ملک شو’ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہمراہ شرکت کی۔
شو کے دوران عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں کی تعریف کی۔سوشل میڈیا پر شو کے وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا گیا کہ عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے انڈین فلموں کی ہے کہ ہم انڈین فلموں مقابلہ نہیں کرسکتے جس درجیکی وہ بناتے ہیں، اسی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بناسکتا۔
اس دوران شو کی میزبان ثانیہ مرزا نے بھی کہا کہ مجھے پاکستانی ڈرامے کافی پسند ہیں۔عدنان صدیقی نے بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن کو دیا۔
ایرانی فلمساز جعفر نے جیل میں فلمسازی شروع کر دی؟ پہلا سین عکسبند