شوبز

کنگنا رناوت اور کرن جوہر کے درمیان تنازعہ نیا موڑ اختیار کرگیا

کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے بیان کو فضول گفتگو قرار دیا اور کہا کہ جب میں خود فلمساز بنوں گی تو یہ بیان کرن جوہر کو بطور آئینہ دکھائوں گی

ممبئی(ماینٹرنگ ڈیسک’ آن لائن) بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اور فلمساز کرن جوہر کے درمیان کافی عرصے سے چل رہے تنازع میں نیا موڑ آگیا۔کنگنا رناوت نے کرن جوہر کی پرانی ویڈیو شکریہ کے ساتھ شیئر کی جس میں فلمساز نے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے بیان کو فضول گفتگو قرار دیا اور کہا کہ جب میں خود فلمساز بنوں گی تو یہ بیان کرن جوہر کو بطور آئینہ دکھائوں گی۔کنگنا رناوت ایک عرصے سے کرن جوہر اور ان کے دوستوں کو فلم انڈسٹری میں مووی مافیا قرار دے رہی ہیں۔اداکارہ کے ایک مداح نے کرن جوہر کا بیان کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکیا ، جس پر کنگنا رناوت نے ردعمل دیا۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چاچا چوہدری اس فضول گفتگو کے لئے شکریہ، جب میں خود فلمساز بنوں گی تو یہ سب تمہارے چہرے پر ملوں گی۔اس ویڈیو میں کرن جوہر کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے سے انکاری دکھائی دیتے ہیں، وہ کہتے ہیں جب وہ کہتی ہے کہ ہم مودی مافیا ہیں، اس کا کیا مطلب ہی کرن جوہر نے مزید سوال اٹھایا کہ وہ کیا سوچتی ہی ہم انڈسٹری میں کیا کر رہے ہیں ہم اسے بیٹھے بٹھائے کام نہیں دے رہے، یہی وجہ ہے کہ ہم مووی مافیا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ سب اپنی مرضی سے نہیں کر رہے ہیں، شاید میں ایسا اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میں اس کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔2019 میں کنگنا رناوت نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ کرن جوہر نے میرا مزاق اڑیا اور مجھے بیروزگار کہا، میرا جواب ہے کہ تم میرا ٹیلنٹ اور اپنی فلموں پر نظر ڈالو۔

روینہ ٹنڈن کا بالی ووڈ کے متعلق ایک اور چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button