شوبز

روینہ ٹنڈن کا بالی ووڈ کے متعلق ایک اور چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

بالی وڈ کو اداکاروں کے بچوں کیلئے بے رحم ' مشہور والدین بھی اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے صرف سامعین ہی ہیں جو انہیں سپر اسٹار بنا سکتے ہیں، روینہ ٹنڈن

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آ ن لائن) روینہ ٹنڈن کا بالی ووڈ کے متعلق ایک اور چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا ‘ معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ کو اداکاروں کے بچوں کیلئے بے رحم قرار دے دیا۔

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ فلم انڈسٹری فلمی اداکاروں کے بچوں کیلئے ظالم ہے حتی کہ مشہور اداکار والدین بھی اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے، صرف مداح ہی ہیں جو انہیں سپر اسٹار بنا سکتے ہیں۔روینہ نے مزید کہا کہ اسٹارز کے بچوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے کیونکہ انہیں کچھ توقعات پر پورا اترنا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا اگر ان کے پاس ٹیلنٹ نہیں ہے تو آپ ان کیلئے صرف ایک فلم ہی بنا سکتے ہیں لیکن صرف ناظرین ہی ہیں جو انہیں کنگ بنا سکتے ہیں اور یہ ہی انڈسٹری میں کام آتا ہے۔واضح رہے روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اداکار اجے دیوگن کے بھتیجے امان کے ساتھ اپنا ڈیبیو ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور فلم میں کریں گی۔

تاپسی پنوں کا ادکاری میں آنے کا اصل مقصد کیا تھا؟ چونکا دینے والے حقائق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button