تاپسی پنوں کا ادکاری میں آنے کا اصل مقصد کیا تھا؟ چونکا دینے والے حقائق
میرا واحد مقصد ایسی اداکارہ بننا ہے، جس کی جگہ کوئی بھی باآسانی نہ لے سکے: بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے بالی ووڈ میں 10سال مکمل ہونے پر اپنے مستقبل کے عزائم کا اظہار کردیا۔تاپسی پنوں نے 10 سال قبل فلم چشم بد دور سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، وہ اس سے قبل چند تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرچکی تھیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں 35 سالہ اداکارہ نے بالی ووڈ کے فلمی کیریئر سے متعلق کھل کر بات کی اور اپنے عزائم کااظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں قلیل مدتی کیریئر ہوتا ہے، جس کی کئی مثالیں موجود ہیں تاہم وہ اپنے کام اور پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری میں کام کے دوران ہمیشہ یہی سوچ رکھی کہ یہاں مزید چند برس رک جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سائوتھ فلموں میں کام کے دوران میں نے طے کرلیا کہ فلم میں صرف خاتون کردار بن کر نہیں رہنا بلکہ کچھ اور کرنا ہوگا۔
تاپسی پنوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ دیکھنے والے مجھ پر یقین کریں ، انہیں پتا کہ میں ان کا وقت اور پیسہ ضائع نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں وہ اپنے کام سے منفرد شناخت بنانا چاہتی ہیں، میرا واحد مقصد ایسی اداکارہ بننا ہے، جس کی جگہ کوئی بھی باآسانی نہ لے سکے۔
سلمان خان کا ٹیکسی ڈرائیور کو چکمہ، کیوں اور کیسے دیا؟ بڑی خبر آگئی