شوبز

سلمان خان کا ٹیکسی ڈرائیور کو چکمہ، کیوں اور کیسے دیا؟ بڑی خبر آگئی

ایک دن میں نے ٹیکسی کے ذریعے کالج جانے کا فیصلہ کیا، مزے کی بات یہ تھی کہ میرے پاس کرایہ نہیں تھا، میں کرایہ دینے کے بغیر ہی غائب ہوگیا تھا : سلمان خان

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان اپنی زندگی میں ایک بار ٹیکسی ڈرائیور کو کرائے کے معاملے پر چکما دیا تھا۔سلمان خان جو آج کل اپنی نئی فلم کسی کا بھائی، کسی کی جان کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے مداحوں کو اپنی زندگی کا دلچسپ واقعہ سنایا۔

سلمان خان نے کہا کہ کالج کے دنوں کی بات ہے، ان ہی دونوں والد سلیم خان نے ساتھی لکھاری جاوید اختر کے ساتھ راہ جدا کی تھی۔انہوں نے کہا کہ والد صاحب بطور لکھاری اپنی الگ شناخت بنانا چاہتے تھے، ان دنوں گھر میں پیسے تنگی رہتی، بہرحال ہم کالج ٹرین سے جاتے تھے۔اداکار نے مزید کہا کہ ایک دن میں نے ٹیکسی کے ذریعے کالج جانے کا فیصلہ کیا، مزے کی بات یہ تھی کہ میرے پاس کرایہ نہیں تھا، میں نے منزل پر پہنچنے سے پہلے ایک گلی میں ٹیکسی رکوائی اور ڈرائیور کو کہا کہ میں پیسے لے کر آرہا ہوں، لیکن پھر واپس نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں نے کالج چھوڑ دیا، ماڈلنگ شروع کردی، کافی اچھی کمائی ہونے لگی، اس دوران ٹیکسی کے سفر کا ارادہ کیا تو وہی ڈرائیور مل گیا۔

سلمان خان نے کہا کہ سفر کے دوران وہ بار بار مجھے کہتا رہا کہ میں نے پہلے بھی آپ کو کہیں دیکھا ہے، جب میں گھر پہنچا اور اسے پیسے لاکر دیے تو وہ مجھے پہنچان گیا، ہم دونوں وہ واقعہ یاد کرکے خوب ہنسے، اس موقع پر میں نے یہ بات یقینی بنائی کہ کرایہ سود سمیت ادا کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکار آج کل اپنی فلم کسی کا بھائی، کسی کی جان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 21 اپریل کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔سلمان خان نے 1989 میں فلم میں نے پیار کیا سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، 2009 میں فلم وانٹڈ عیدالفطر پر ریلیز کی گئی تھی، بھائی جان کی فلم اس کے بعد سے عیدالفطر پر ریلیز کی جارہی ہیں۔

عمران اشرف کا شہریار منور کی متنازع وائرل ویڈیو پر ردِعمل سامنے آگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button