شوبز

عمران اشرف کا شہریار منور کی متنازع وائرل ویڈیو پر ردِعمل سامنے آگیا

جتنا میں ان دونوں کو جانتا ہوں شہر یار منور ایسے چلا نہیں سکتے اور سہیل بھائی کسی کو اتنا چلانے نہیں دے سکتے: اداکار عمران اشرف کا ردعمل

کراچی (آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکار شہریار منور کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وائرل ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریار منور اس متنازع وائرل ویڈیو کلپ میں ایک ڈائریکٹر کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے نظر آ رہے ہیں۔اداکار کو اس ویڈیو کلپ میں ڈائریکٹر پر چیختے چلاتے اور ان کے ہاتھ سے اسکرپٹ چھین کر نیچے پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو کلپ میں واقعی کوئی سنجیدہ لڑائی ہے یا یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ اداکار عمران اشرف نے بھی ایک سوشل میڈیا پیج پر اس وائرل ویڈیو کلپ کے بارے میں کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جتنا میں ان دونوں کو جانتا ہوں شہر یار منور ایسے چلا نہیں سکتے اور سہیل بھائی کسی کو اتنا چلانے نہیں دے سکتے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ ڈرامائی ہو اور میری خواہش ہے کہ یہ ویڈیو کلپ ڈرامائی ہی ہو۔

ہیرا پھیری تھری، فلمساز فرہاد نے تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button