اداکار محمود اسلم اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر پھٹ پڑے، سب کی بولتی بند
کم سے کم کسی کی موت کی خبر کو وائرل کرنے سے پہلے تو تصدیق کر لیا کریں' میں خیرت سے ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا' اداکار محمود اسلم
کراچی (شوبز رپورٹر، آن لائن) پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محمود اسلم اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بول بڑے۔ بلبلے ڈرامے سے مشہور اداکار محمود اسلم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
محمود اسلم نے جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم کسی کی موت کی خبر کو وائرل کرنے سے پہلے تو تصدیق کر لیا کریں۔ محمود اسلم نے کہا کہ اس خبر کو سْن کر میرے گھر والے اور دوست احباب پریشان ہو گئے ہیں اور مجھے لگاتار فون کالز آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبرگردش کر رہی تھی کہ اداکار محمود اسلم انتقال کر گئے ہیں۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز سمیت محمود اسلم کے دیگر ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔
شرمین عبید چنائے 5 کروڑ دیں یا پھر …؟ اداکار فیروز خان کی للکار