شوبز

شرمین عبید چنائے 5 کروڑ دیں یا پھر …؟ اداکار فیروز خان کی للکار

شرمین عبید چنائے نے جھوٹی مہم چلاکر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ' معافی مانگیں یا پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں: اداکار فیروز خان

کراچی(شوبز رپورٹر، آن لائن) مقامی عدالت نے اداکار فیروز خان کی جانب سے دائرہتک عزت کے دعوے پر شرمین عبید چنائے کو نوٹس جاری کردیا۔سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکارفیروزخان کی جانب سے شرمین عبید چنائے کیخلاف دائرہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے جھوٹی مہم چلاکر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

فیروز خان کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی مہم چلائی ہے، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے خلاف ٹوئٹس کی گئیں لہٰذا شرمین عبید چنائے معافی مانگیں یا پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے کتوں کی خاطر شوہر کو خیر باد کہہ دیا ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button