شوبز

منیب بٹ کی گرفتاری کا امکان، فیروز خان نے کونسا قدم اٹھایا؟ پتا چل گیا

فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں منیب بٹ کا نام نہیں تھا لیکن ان کی اہلیہ ایمن خان کا نام موجود تھا

کراچی (این این آئی)اداکار منیب بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکار فیروز خان کے وکیل اور ان کی لا فرم کی تضحیک کرنے پر وکیل فائق علی جاگیرانی نے قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان سمیت متعدد شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔فیروز خان کی جانب سے قانونی نوٹس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی جس میں اداکاراؤں کے ذاتی فون نمبرز سمیت ان کے گھر کا پتا بھی درج تھا۔بعد ازاں فیروز خان نے اس دستاویز کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا، لیکن یہ پوسٹ سو شل میڈیا پر وائرل چکی تھی۔تاہم شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد معروف اداکاراؤں کی جانب سے فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں منیب بٹ کا نام نہیں تھا لیکن ان کی اہلیہ ایمن خان کا نام موجود تھا، اسی لیے منیب بٹ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے فیروز خان کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔بعد ازاں 17 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری میں منیب بٹ نے لکھا تھا کہ فیروز خان کو اپنا وکیل تبدیل کرنا چاہیے، فیروز خان کے وکیل یوٹیوب پر اپنے سبسکرائبرز بڑھا رہے ہیں۔گزشتہ روز فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی اور ان کی لا فرم کو تضحیک کا نشانہ بنانے پر فائق علی جاگیرانی نے منیب بٹ کی خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ تیارکرلی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button