شوبز

اداکارہ ندا یاسر اپنے مداحوں پر کیوں بھڑک اٹھیں؟ وجہ سامنے آگئی

ندا سے شعیب اختر نے پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق سوال پوچھا جس پر وہ ڈگمگاگئیںاور غلط جواب دیا

ندا سے شعیب اختر نے پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق سوال پوچھا جس پر وہ ڈگمگاگئیںاور غلط جواب دیا
کراچی (کھوج نیوز)اداکارہ ندا یاسر اپنے مداحوں کو کیوں بھڑک اٹھیں؟ وجہ سامنے آگئی ۔ رپورٹ کے مطابق اداکار یاسر حسین نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے حالیہ وائرل کلپ پر تبصرہ کیا ہے۔کچھ روز قبل ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے پروگرام کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں پاکستان کی دو معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور شائستہ لودھی بطور مہمان شریک ہوئیں۔ندا سے شعیب اختر نے پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق سوال پوچھا جس پر وہ ڈگمگاگئیں۔

اسی وائرل کلپ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر پر تنقید کی اور میمز بنائیں وہیں یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا جس سے یہ واضح نہ ہوسکا کہ یاسر ندا پر طنز کررہے ہیں یا ان کی حمایت کررہے ہیں۔ ندا یاسر نے ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسٹوری پوسٹ کی تھی۔ ندا نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ایسا میں نے کیا کردیا؟ لوگ اپنی تاریخ پیدائش اور شادی کی تاریخ اوربہت کچھ بھول جاتے ہیں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے معلوم ہے کہ حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے، اگر میری کسی غلطی سے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو کھل کر ہنسیں لیکن جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے’۔

میزبان و اداکارہ نادیہ خان کو پہلے مارننگ شوکا کتنا معاوضہ ملتا تھا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button