شوبز

کون کون سی پاکستانی اداکارائیں سگریٹ اور شراب نوشی کی عادی ہیں؟

لاہور(کھوج نیوز رپورٹ پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کوبالی وڈ اداکار رنبیر کپورکے ہمراہ سگریٹ نوشی کرتے ان کی تصاویر نے تہلکہ مچادیا تھا جبکہ اس کے بعد بھی ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں ہوٹل کے باہر رنبھیر کے ساتھ کھلے عام سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ صبا قمر بھی پاکستانی شوبز کا بڑا نام ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سگریٹ منہ میں لئے تصویر شیئر کی تھی اور یہ سوال کیا تھا کہ خواتین کے لئے ہی سگریٹ پینا نقصاندہ کیوں ہے؟ کیا یہ مردوں کو نقصان نہیں پہنچاتی؟ کچھ سال قبل ثروت گیلانی کی تصاویر لیک ہوئی تھیں جس میں ثروت گیلانی کو ہاتھ میں شراب سے بھرا ہوا گلاس اور سگریٹ لئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک دوست کی شادی میں لی گئی عروہ حسین کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، اس تصویر میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈرنک انجوائے کررہی ہیں تاہم یہ وہ واحد موقع ہے جب انہیں ایسا کرتے دیکھا گیاحمائمہ ہ ملک کا شمار پاکستانی کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہیں اکثر سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جا چکا ہے۔حمائمہ ملک بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ہمراہ بھی شراب نوشی کرتے ہوئے دیکھی گئی تھیں۔سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی شراب ، حشیش اور سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں اور اسی عادت کی وجہ سے پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسلام آباد ایئر پورٹ سے کراچی روانگی پر ان کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی تھیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا اسی طرح مرحوم اداکار عابد علی کی بیٹی ایمان علی بھی سگریٹ اور شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہیں اور اپنی اس عادت کی وجہ سے وہ اپنے کیرئیر کی اننگز ختم کر چکی ہیں۔

کترینہ کیف کی سلمان خان سے خفیہ ملاقاتیں؟ وکی کوشل پھٹ پڑے

دوستوں کی ایک نجی محفل میں پارٹی کے دوران لی گئی عائشہ خان کی شراب نوشی کرتے ہوئے ایک تصویر لیک ہوئی تو یہ ان کے تمام مداحوں کے لئے حیرت کی بات تھی کہ ٹیلیویژن پر بالکل مختلف اور سادھا لوح روپ میں نظر آنے والی اداکارہ سگریٹ بھی پی سکتی ہے۔نوشین شاہ بھی دیگر کئی پاکستانی اداکاراں کی طرح سگریٹ اور شراب کی رسیا ہیں، ان کی بہت سی متنازع اور نشے کی حالت میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرتے ہوئے بہت سی تصاویر منظرعام پر آچکی ہیں۔ انہوں نے ماڈرن ڈریس اور سگریٹ تھامے اپنی ان تصاویر کا کبھی کوئی جواب نہیں دیا۔ثنا طارق کا شمار مشہور ٹی وی اینکرز میں ہوتا ہے، ہاتھ میں سگریٹ تھامے ان کی بھی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مارننگ شو اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرنے والی صنم بلوچ بھی سگریٹ نوشی کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں، انہیں بھی اکثر سگریٹ کے ساتھ کلک کیا جاچکا ہے۔میرا سیٹھی ایک اداکارہ، ماڈل اور مصنف ہیں، انہیں اپنی ہی ایک ویڈیو میں سگریٹ کو انجوائے کرتے دیکھا گیا۔آمنہ الیاس ا شمار پاکستان کی مشہور ماڈلز اور اداکاراں میں ہوتا ہے، وہ بھی اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کو چھپانے میں ناکام رہی ہیں،ایان علی کو اگر تنازعات کی ملکہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، منی لانڈرنگ کیس کی زد میں آنے وا،لی پاکستانی ماڈل کو سگریٹ نوشی کرتے بھی دیکھا جاچکا ہے۔وینا ملک بھی تنازعات میں گھری رہنے والی اداکاراں میں شمار ہوتی ہیں، وہ بھی سگریٹ نوشی اور ڈرنک کرتی ہوئی پکڑی جاچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button