شوبز

سیاستدان سےشادی ،اداکارہ پرینتی چوپڑا نےکورا چٹا جواب دے کرسنسنی پھیلا دی

پرینیتی چوپڑا کے ساتھی اداکار ہردے سندھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ان خبروں کی تصدیق بھی کردی

بالی ووڈ(ویب نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی خبریں آج کل بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔یہاں تک کہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھی اداکار ہردے سندھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ان خبروں کی تصدیق بھی کردی ہے۔

اسی دوران پرینیتی چوپڑا کا شادی کے حوالے سے دیا گیا پرانا انٹرویو ایک بار پھر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اداکارہ انٹرویو میں شادی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہہ رہی ہیں کہبہت سارے اچھے آپشنز ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاست دان سے شادی نہیں کرنا چاہتی ۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہجیسا کہ مجھے سفر، پانی، سمندر، تیراکی سے محبت ہے تو میں چاہتی ہوں کہ جس سے بھی میری شادی ہو، وہ ایک خود ساختہ شخص ہونا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسے مرد پسند ہیں جنہوں نے اپنی زندگی خود بنائی ہو۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےعمرہ کرلیا ،تصاویرمنظرعام پر آگئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button