شوبز

جگن کاظم کو سرکاری ٹی وی پرسب سےزیادہ معاضہ کیوں ملنے لگی ،وجہ سامنے آگئی

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ جگن کاظم پی ٹی وی سے 22لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں


لاہور(کھوج نیوز)خفیہ تعلقات کام دکھا گئے ،جگن کاظم کوسرکاری ٹی وی پر سب زیادہ معاوضہ ملنے لگا،رپورٹ کے مطابق اداکارہ جگن کاظم پاکستان ٹیلی وژن کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین میزبان بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ و میزبان جگن کاظم پی ٹی وی لاہو رسنٹر سے مارننگ ودجگن کاظم پیش کررہی ہیں اوراس حوالے سے وہ پی ٹی وی کی تاریخ میں مارننگ شو کرنے والی واحد میزبان ہیں جو سب سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ جگن کاظم پی ٹی وی سے 22لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جگن کاظم کے تعلقات ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ساتھ بہت ہی خاص نوعیت کے اور گہرے ہیں جس کی وجہ سے انھیں پی ٹی وی پر اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ دیا جارہا ہے یاد رہے کہ اس سے قبل وہ ایک نجی ٹی وی چینل میں مارننگ شو کررہی تھیں تاہم قیصر شریف کے پروگرام مینجر بننے کے بعد اداکار ہ جگن کاظم کو دوبارہ سے پی ٹی وی کے مارننگ شومیں میزبان کے طور پر رکھا گیا ہے۔

سیاستدان سےشادی ،اداکارہ پرینتی چوپڑا نےکورا چٹا جواب دے کرسنسنی پھیلا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button