شوبز

راکھی ساونت نے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کیوں کیا؟ وجہ منظر عام پر

اْن کی خوشی کا راز یہ ہے کہ وہ طلاق لینے والی ہیں اور اب وہ آزاد ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے آنے والے متعدد نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بھارتی اداکارہ، ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت آج کل روزے رکھ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک اور مزید مشہور ہو رہی ہیں۔

راکھی ساونت نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل درانی سے طلاق لینے والی ہیں۔ راکھی نے میڈیا کو بتایا کہ اْن کی خوشی کا راز یہ ہے کہ وہ طلاق لینے والی ہیں اور اب وہ آزاد ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے آنے والے متعدد نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت اور عادل درانی میں گزشتہ ماہ علیحدگی ہو گئی تھی۔

راکھی نے عادل خان درانی سے 8 ماہ قبل شادی کی تھی، اس خفیہ شادی کے منظرِ عام پر آتے ہی اس جوڑی میں علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی تھیں جن کی راکھی نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی۔

انگلینڈ کیخلاف ویمنز ایشز سیریز ‘ آسڑیلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button