کھیل

انگلینڈ کیخلاف ویمنز ایشز سیریز ‘ آسڑیلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

میگ لیننگ (کپتان)، الیسا ہیلی (نائب کپتان)، ایشلی گارڈنر، کم گریتھ، گریس ہیرس، جیس جانسین، ایلنا کنگ، فوبی لیچ فیلڈ، تالیا میگراتھ، بیتھ مونے شامل ہیں

سڈنی (آن لائن)کرکٹ آسڑیلیا نے رواں سال انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ویمنز ایشز سیریز کیلئے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں فوبی لیچ فیلڈ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انیس سالہ فوبی لیچ فیلڈ ابھی تک آسڑیلیا کیخلاف کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلی ہیں تاہم پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران مسلسل نصف سنچریوں نے سلیکٹرز کو متاثر کیا ہے، آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز ٹیسٹ میچ بائیس جون سے کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز یکم تا اٹھارہ جولائی جبکہ ون ڈے سیریز بارہ تا اٹھارہ جولائی کے درمیان کھیلی جائے گی۔آسڑیلوی ویمن ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی میگ لیننگ (کپتان)، الیسا ہیلی (نائب کپتان)، ایشلی گارڈنر، کم گریتھ، گریس ہیرس، جیس جانسین، ایلنا کنگ، فوبی لیچ فیلڈ، تالیا میگراتھ، بیتھ مونے، ایلسی پیری، میگان شٹ، انابیل سوترلینڈ، جارجیا وارہیم۔

میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر کے سب کو حیران کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button