شوبز

روی کشن نے اپنی زندگی کے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر کے تھرتھرلی مچا دی

روی کشن نے 25 لیٹر دودھ میں نہا نے اور گلاب کی پنکھڑیوں کے بستر پر سو نے کا انکشاف کیا، اسی عادت کیوجہ سے انہیں اکثر فلموں میں کام نہیں ملا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ کے اداکار روی کشن نے کہا ہے کہ وہ 25 لیٹر دودھ میں نہاتے اور گلاب کی پنکھڑیوں کے بستر پر سوتے تھے۔اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی اسی عادت کی وجہ سے انہیں اکثر فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جاتا تھا جس میں سے ایک گینگز آف واسے پور ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ا پ کو راتوں رات شہرت مل جاتی ہے، اچانک سے ہر چیز مل جاتی ہے، پیسہ ، شہرت سب کچھ آپ کے پاس ہوتا ہے تو پھر دماغ گھومنے میں دیر نہیں لگتی۔ ممبئی جیسا شہر کسی کو بھی تکبر میں مبتلا کرسکتا ہے۔انہوں نے تکبر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے آپ پر تکبر تھا، مجھے لوگ ‘ال پیکینو’ اور ‘رابرٹ ڈی نیرو کی فلمیں دکھاتے اور بتاتے تھے کہ وہ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔ مجھے گاڈ فادر 5 سو بار دکھائی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہہ سرخیوں میں رہنے کی خاطر میں 25 لیٹر دودھ میں نہاتا اور گلاب کی پنکھڑیوں کے بستر پر سوتا تھا، مجھے تکبر تھا کہ میں بہت بڑا اسٹار ہوں اور اسی لئے میں یہ مطالبات کرتا تھا۔

فلم بول میں حمائمہ ملک کو کس کے کہنے پر کاسٹ کیا گیا؟ ایمان علی کا انکشاف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button