شوبز

ایکشن تھرلر فلم ‘دادل’ کا ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی ؟ تاریخ آگئی

فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کی ایک مشہور اور نڈر باکسر حیا بلوچ کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکارہ سونیا حسین نبھاتی نظر آئیں گی

کراچی (شوبز رپورٹر، آن لائن) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین اور اداکار محسن عباس حیدر کی فلم ‘دادل’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کی ایک مشہور اور نڈر باکسر حیا بلوچ کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکارہ سونیا حسین نبھاتی نظر آئیں گی جبکہ محسن عباس حیدر پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔

ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی جو عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر اور سونیا حسین سمیت شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور اداکارہ مائرہ خان بھی شامل ہیں۔

روی کشن نے اپنی زندگی کے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر کے تھرتھرلی مچا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button