شوبز

سلمان خان کی فلم ”کسی کا بھائی کسی کی جان”کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ آگئی

میری فلم 21 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے ویسے تو مجھے امید ہے کہ لوگوں کو پسند آئے گی مگر کہیں لوگ مجھ سے ہی نہ پوچھنے لگ جائیں کہ میں انٹرویو میں اتنی بڑی بڑی باتیں کررہا تھا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ہندی فلموں کی باکس آفس پر ناکامی کی وجہ بتادی ہے۔سلمان خان نے کہا کہ میں تو کافی عرصے سے یہ کہہ رہا ہوں کہ ہماری ہندی فلمیں باکس آفس پر نہیں چل رہی ہیں، جب خراب فلمیں بنائو گے تو کیسے کامیاب ہوں گی۔

اْنہوں نے کہا کہ ابھی میں نے کچھ فلم سازوں سے ملاقات کی ان کا بھارت کو سمجھنے کا طریقہ الگ ہے۔اْنہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے اس انٹرویو کی ویڈیو سنبھال کر رکھ لینا بس میرے یہ الفاظ جو میں نے ابھی کہے کہیں مجھ پر بھاری نہ پڑجائیں۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ میری فلم 21 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے ویسے تو مجھے امید ہے کہ لوگوں کو پسند آئے گی مگر کہیں لوگ مجھ سے ہی نہ پوچھنے لگ جائیں کہ میں انٹرویو میں اتنی بڑی بڑی باتیں کررہا تھا اور خود میں نے کیسی فلم بنائی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کی کہانی کامیڈی، رومانس، اور ایکشن کا ملاپ ہے۔

پرینتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی منگنی کی تاریخ فائنل، اعلان کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button