شوبز

سلمان خان،شاہ رخ،عامرخان اوراکشےکمارنوجوان اداکاروں کو ٹکرد ے سکتے ہیں؟

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ آج کے نوجوان اداکاروں میں سے انھیں کس نے متاثر کیا ہے تو ان کا کہنا تھا یہ لوگ بہت باصلاحیت، محنتی اور فوکسڈ ہیں

بالی ووڈ (ویب نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ میں شاہ رخ، عامر، اکشے اور اجے دیو گن نوجوان اداکاروں کو کڑی ٹکر دے سکتے ہیں اور یوں بھی ہمارا ریٹائر ہونے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ آج کے نوجوان اداکاروں میں سے انھیں کس نے متاثر کیا ہے تو ان کا کہنا تھا یہ لوگ بہت باصلاحیت، محنتی اور فوکسڈ ہیں۔۔۔ لیکن وہ اور ان کے دور کے ہم عصر اتنی آسانی سے ہار نہیں مانیں گے۔68ویں فلم فیئر ایوارڈ تقریب سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں بولتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلمیں بھی چلتی ہیں اور اس لیے ہم اپنی فیس بڑھا دیتے ہیں اور ہمیں دیکھ کر دوسرے اداکار بھی اپنی فیس میں اضافہ کر دیتے ہیں۔

یہ اور بات ہے کہ ان کی فلمیں نہیں چل رہیں۔سلمان خان اب عید پر اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ سلمان خان فلمز پروڈکشن، کی اس فلم کو فرہاد سمجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان، وینکٹیش دگوبتی، پوجا ہیگڑے، اور بھومیکا چاولہ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھائی جان پٹھان کی طرح دھوم مچا پائیں گے۔

دوسری جانب کرینہ کپور اپنے چیٹ شو وٹ وومن وانٹ کی وجہ سے ٹرول ہو رہی ہیں۔ پہلے تو اپنی ہندی کی وجہ سے اور پھر شو میں صرف اپنے ہی رشتے داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کرنے پر۔

یو اے ای کی شہزادی شیخہ مھرہ کے شوہرکون سا بزنس کرتے ہیں؟خبرجاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button