شوبز

سلمان خان کے ساتھ ناجائز تعلقات کی افواہیں؟ پوجا ہیگڑے نے خاموشی توڑ دی

سلمان خان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق افواہوں پر پوجا ہیگڑے نے خاموشی توڑ دی' میں سنگل ہوں اورمجھے ابھی سنگل رہنا ہی پسند ہے،پہلی ترجیح میرا کیریئر ہے، بالی ووڈ اداکارہ

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک’ آن لائن)بالی ووڈ سٹارسلمان خان جو ماضی میں اپنی گرل فرینڈز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے اب ایک بار پھر ان کا نام ساتھی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

گزشتہ کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کرر ہی ہیں کہ اداکارہ پوجا ہیگڑے اور سلمان خان ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ان افواہوں کو مزید آگ اس وقت لگی جب سلمان خان نے اپنی آنے والی فلمکسی کا بھائی کسی کی جانمیں اپنے سے 24سال چھوٹی اداکارہ پوجا ہیگڑے کو کاسٹ کیا اور ساتھ ہی ان کے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے ان غیر تصدیق شدہ خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔اب پوجا ہیگڑے نے سلمان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں پوجا نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل سنگل ہیں، ان کی پہلی ترجیح ان کا کیریئر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان سے کسی رشتے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کا ہر بار بیٹھ کر جواب نہیں دے سکتی، میں سنگل ہوں اور مجھے ابھی سنگل رہنا ہی پسند ہے۔

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ‘ 37 ٹیمیں مدمقابل ہونگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button