کھیل

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ‘ 37 ٹیمیں مدمقابل ہونگی

ایونٹ کے پہلے روز کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد ہاکس نے اے کے اے کلب کو شاندار کھیل کی بدولت 34ـ53پوائنٹس سے شکست دی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر، آن لائن ) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیڈرل کپ 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں بڑی تعداد میں باسکٹ بال کلبس حصہ لے رہے ہیں ، اسلام آباد کے ملٹی پرپز کورٹ میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں شرکت 37ٹیموں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیاہے۔

ایونٹ کے پہلے روز کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد ہاکس نے اے کے اے کلب کو شاندار کھیل کی بدولت 34ـ53پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں بحریہ ٹاون سی ایچ کو ڈی ایچ اے لیکس کے ہاتھوں 43ـ56پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے میچ میں سپرس کلب نے ہاکس گرینز کیخلاف 34ـ50پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

چوتھے میچ میں تھنڈرز نے ٹائٹین کو51ـ62پوائنٹس سے جیت اپنے نام کی۔ سٹی ریپٹرز نے بال میجکشن کو شاندار کھیل کی بدولت 29ـ47پوائنٹس سے شکست دی۔ دیگر پول میچز میں سٹی ریپٹریز نے ریپٹریز وآٹ کو 31ـ46، بلز بی نے بال میجکشن بی کو 32ـ56، ہاکس بلیوز نے ہاکس گرینز کو 29ـ47، تھنڈرز نے جی فائیو کو 41ـ59، ریپٹرز ریڈ نے بلز بی کو 37ـ61، نیٹ ریپرز نے ٹی ڈبلیو سی کو 40ـ63، بحریہ اے نے میریکلرز کو 29ـ52پوائنٹس سے شکست دی۔

حکومت کا نیا اعلان، پاکستان سپورٹس بورڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button