شوبز

رشتوں کی قدر کے متعلق ثناء نواز کا بیان ، تمام شوبز انڈسٹری دنگ رہ گئی

انسان کو زندگی میں آ نے والی مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ان کا سامنا کرنا چاہیے ، یہ ہمیں مزید مضبوط بنانے کے لئے آتی ہیں: ثناء نواز

لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء نواز نے رشتوں کی قدر کرنے کا مشورہ دیتے ہوے کہا ہے کہ جب آپ کسی کی قدر نہیں کرتے تو رب اسے آپ سے چھین لیتا ہے ۔

انہوں نے زندگی کے اتار چڑھاو کے بارے میں بات کرتے ہوے کہا کہ انسان کو زندگی میں آ نے والی مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیئے بلکہ ان کا سامنا کرنا چاہیئے، یہ ہمیں مزید مضبوط بنانے کے لئے آتی ہیں۔ اچھے اور برے وقت آتے اور جاتے ہیں لیکن اسے بہتر طریقے سے گزارنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ انہوں کہا کہ جب انسان قدر نہیں کرتا تو رب اس سے نعمت چھین لیتا ہے، پھر چاہے وہ نعمت رشتوں کی صورت میں ہو یا رزق کی، انسان کو رب کی دی ہوئی تمام نعمتوں پر شکرگزار ہونا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ رشتے توڑنا مشکل ہوتا ہے، کبھی کبھی انسان کو بعض رشتے نہ چاہتے ہوئے بھی توڑنے پڑتے ہیں کیونکہ اگر انسان ایسا نہ کرے تو وہ خود ٹوٹ سکتا ہے، خود کو بچانے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہوتا ہے۔

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، مینز سنگل کا اعزاز ڈینیل میدویدو نے چھین لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button