کھیل

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، مینز سنگل کا اعزاز ڈینیل میدویدو نے چھین لیا

روس کے کھلاڑی نے اطالوی حریف کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا

میامی(آن لائن )روس کے ٹینس کھلاڑی سابق عالمی نمبر ون ڈینیل میدویدویف نے اطالوی کھلاڑی جانیک سینر کو شکست دیکر پہلی مرتبہ میامی اوپن کا اعزاز جیت لیا ہے، روس کے کھلاڑی نے اطالوی حریف کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔

ڈینیل میدویدویف کا یہ رواں سال چوتھا اے ٹی پی اعزاز بھی ہے ، اس سے قبل وہ دبئی، دوحہ اور روٹرڈیم میں اے ٹی پی اعزازات جیت چکے ہیں، اپنی کامیابی پر ڈینیل کا کہنا تھا کہ جیت پر خوشی ہے مگر یہ ایک سخت مقابلہ تھا، جانیک سینر کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا گیا، ڈینیل کا کہنا تھا کہ ہر کامیابی کے بعد آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مقابلوںمیں بھی مزید بہتر کھیل پیش کروںگا۔

سپینش لیگ، کریم بینزیما کی ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ کی بڑی کامیابی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button