کھیل

سپینش لیگ، کریم بینزیما کی ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ کی بڑی کامیابی

میچ کے 29ویں منٹ میں کریم بینزیما نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا 'صرف دو منٹ کے بعد تیسرا جبکہ میچ کے 36 ویں منٹ میں ٹیم کیلئے چوتھا گول سکور کردیا

بارسلونا(آن لائن)سپینش لالیگا فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے ریال ویلاڈولڈ کی ٹیم کو چھ صفر سے شکست دیدی، میچ کی خاص بات ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما کی ہیٹ ٹرک تھی جو انہوں نے صرف سات منٹ میں سکور کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کے 22 ویں منٹ میں ہی ریال میڈرڈ کے روڈریگو نے اپنی ٹیم کی جانب سے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک صفر کردیا ، میچ کے 29ویں منٹ میں کریم بینزیما نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کردیا، صرف دو منٹ کے وقفے کے بعد کریم بینزیما نے اپنا دوسرا اور ٹیم کیلئے تیسرا جبکہ میچ کے 36 ویں منٹ میں کریم بینزیما نے اپنا تیسرا اور ٹیم کیلئے چوتھا گول سکور کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک ریال میڈرڈ کی ٹیم کو چار صفر کی برتری حاصل کی ، دوسرے ہاف میں بھی ریال میڈرڈ کی ٹیم ریال ویلاڈولڈ پر حاوی رہی اور مزید دو گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ چھ صفر کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رہا ، اس کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ کی ٹیم 36 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ بارسلونا کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، بلاول بھٹو کی لاڑکانہ آمد’ پر تپاک استقبال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button