شوبز

سارہ علی خان کا اپنے خاندان کے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر دھوم

خود کو شاہی خاندان کی نہیں عام لڑکی سمجھتی ہوں' میں پٹودی خاندان کے آخری نواب منصور علی خان کی پوتی ہیں:سارہ علی خان

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک’ آن لائن)سارہ علی خان کا اپنے خاندان کے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر دھوم ‘ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان شاہی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود خود کو ممبئی کی ایک عام لڑکی سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور پٹودی خاندان کے آخری نواب منصور علی خان کی پوتی ہیں۔ ان کے پردادا برطانوی حکومت کے دوران پٹودی کی شاہی ریاست کے آخری حکمران تھے۔سارہ علی خان نے حال ہی میں شاہی خاندان سے تعلق کے باوجود ممبئی میں عام بچوں کی طرح پرورش پانے اور سادہ زندگی گزارنے کے بارے میں بات کی۔

سارہ نے کہا کہ جب لوگ مجھے شاہی خاندان کی رکن کے طور پر دیکھتے ہیں تو مجھے یہ مضحکہ خیز لگتا ہے، میں اپنے آپ کو شاہی خاندان کے رکن کے طور پر نہیں دیکھتی۔میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ گزارا ہے، اپنے والد سیف علی خان سے ملنے باندرا بھی جاتی ہوں۔

اداکار شان پریشان اور مایوس کیوں؟ اصل کہانی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button