شوبز

اداکار شان پریشان اور مایوس کیوں؟ اصل کہانی سامنے آگئی

یہ ایک بہت افسوس ناک دن ہے، ایک بہتر مستقبل کے لئے ہم سب نے اپنی پوری زندگی محنت کی، اور موجودہ صورتحال وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصور کیا تھا

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن)اداکار شان پریشان اور مایوس کیوں؟ اصل کہانی سامنے آگئی ‘ پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے ملک کی گرتی ہوئی معیشت پر پریشانی و مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مستقبل تو نہیں چاہا تھا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے ایک خبر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر ایتھوپیا سے بھی کم ہوگئی ہے۔اس خبر کے کیپشن میں سینئر اداکار نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک بہت افسوس ناک دن ہے، ایک بہتر مستقبل کے لئے ہم سب نے اپنی پوری زندگی محنت کی، اور موجودہ صورتحال وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصور کیا تھا۔

بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کرکے ہلچل مچا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button