شوبز

کبھی کسی سے”سمجھوتہ "نہیں کیا،ساتھی اداکاراؤں نے جویریہ سعود کےجھوٹ کا پول کھول دیا

جب آپ کا دامن داغدار اور شخصیت متنازعہ ہو تو ایسی پھڑیں نہیں مارنی چاہییں جنھین سن کر آپ کا مذاق اڑایا جائے

کراچی(شوبز ڈیسک)کبھی کسی سے”سمجھوتہ "نہیں کیا،ساتھی اداکاراؤں نے جویریہ سعود کےجھوٹ کا پول کھول دیاکیا جویریہ سعود نے ٹی وی ڈراموں اور پروگرامز حاصل کرنے کے لئے کبھی کسی سے ‘سمجھوتہ "نہیں کیا؟جویریہ سعود کے اس انکشاف کے بعد متھیرا سمیت بہت دیگر ٹی فنکاراوں میں ایک نئی بحث کا آغازہوگیا ،اداسعود کی اہلیہ اور اور ٹی وی آرٹسٹ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھی شوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے فوائد حاصل کرنے کی روایت موجود تھی اور انہیں بھی ماضی کے مقبول متعدد کردار اس لیے نہیں دیے گئے، کیوں کہ انہوں نے کسی کو کوئی” سمجھوتہ” نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی اور سعود کی شادی خاندان کی مرضی سے ہوئی تھی اور پہلے ان کے درمیان محبت نہیں تھی لیکن شادی کے بعد ہوگئی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں شوبز میں آنے کے لیے کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، البتہ انہیں اچھا کام حاصل کرنے میں مشکلات درپیش رہیں۔کام کے بدلے فوائد دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ شوبز میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے ماضی میں بھی ایسے لوگوں کو زیادہ کام ملتا تھا جو کام کے بدلے دوسروں کو کوئی نہ کوئی فائدہ دے رہے ہوتے تھے۔
جویریہ سعود کے اس بیان پر بولڈ اسکارہ اور میزبان متھیرا نے جواب میں کہا ہے کہ تیزی سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہر کسی کو کچھ نا کچھ کرنا ہی پڑتا ہے ۔

خاص طور پر شوبز میں آنے والی اداکاراوں کو بہت سے نا پسندیدہ سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں اس لئے میں جویریہ سعود کے اس بیان سے اتفاق نہیں کرتی جس میں انھوں نے کہا کہ میں کام لینے کے لئے کبھی کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا،اداکارہ نازش جہانگیر نے جویریہ سعود کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ادا کار سعود اور ان کی اداکارہ بیوی جویریہ سعود کے متعلق شوبز کے حلقوں میں یہ تاثر عام ہے کہ وہ اپنے پراجیکٹس میں کام کرنے والے فنکاروں اور تکنیک کاروں کا معاضہ نہیں دیتے اور ان کے نئے پراجیکٹس میں کام کرنے پر راضی نہیں ہوتے پھر جویریہ سعود کا یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ انھوں نے کبھی کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا ،اداکارہ فضا علی نے کہا کہ میں جویریہ کو بہت اچھے سے جانتی ہوں وہ کام لینے کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہے جبکہ لوگوں کا حق مارنا دونوں میاں بیوی کا پرانا وطیرہ ہے ،اداکارہ ومیز بان نادیہ خان نے کہا کہ جویریہ سعود کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا دامن داغدار اور شخصیت متنازعہ ہو تو ایسی پھڑیں نہیں مارنی چاہییں جنھین سن کر آپ کا مذاق اڑایا جائے ،نادی خان نے کہا کہ اس شوبز کی دنیا کے اس حمام میں سب ننگے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button