سیف علی خان یا شاہد کپور ہینڈسم؟ کرینہ کپور نے فیصلہ سنا دیا
اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہینڈسم شخص کے مل جانے کے بعد اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا تھا۔

ممبئی(شوبز ڈیسک)سیف علی خان یا شاہد کپور ہینڈسم؟ کرینہ کپور نے فیصلہ سنا دیا، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہینڈسم شخص کے مل جانے کے بعد اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا تھا۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں کُھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر پٹودی خاندان کے نواب، اداکار سیف علی خان کو سابق بوائے فرینڈ (شاہد کپور) سے زیادہ ہینڈسم شخص قرار دیا ہے۔
کرینہ کپور خان سے بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ کے سیگمنٹ ‘گلٹی یا ناٹ گلٹی ‘میں ایک سوال کیا گیا کہ ’کیا کرینہ نے کبھی بھی بہت سارے پیسوں کے لیے خراب اسکرپٹ کے لیے ہاں کہا ہے؟‘ اس سوال کا جواب کرینہ کپور نے فوراً ہاں میں دیا، اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی ساتھی اداکار کی وجہ سے کسی فلم کو مسترد نہیں کیا ہے۔
نیہا نے کرینہ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی ہینڈسم شخص کے لیے اپنے ایکس (سابق بوائے فرینڈ) کو چھوڑا ہے؟ اس سوال کے جواب میں کرینہ کپور نے پہلے تو اھر ادھر دیکھنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں ہاں میں جواب دیا۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور اداکار شاہد کپور کی گرل فرینڈ کے طور پر کافی مشہور تھیں، بعد ازاں انہوں نے اداکار سیف علی خان سے شادی کر لی تھی۔ کرینہ کپور نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ اُنہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے تحائف اپنے پاس محفوظ نہیں رکھے ہوئے ہیں۔