شوبز

سوناکشی کی شادی میں ایک بھائی شریک دوسرا غائب

اداکارہ کے بھائیوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی میں شرکت نہ کرنے سے متعلق خبروں پر اداکارہ کے دونوں بھائی بھارتی میڈیا پر برس پڑے ہیں مگر دیکھا جائے تو خوش سنہا نے تو شرکت کا ذبے لفظوں میں ذکر کر دیا ہے مگر لو سنہا کی شمولیت کہیں نہیں اور نہ ہی انہوں نے شرکت کا اقرار کیا ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا کو دونوں بھائیوں نے جھوٹا قرار دیا ہے۔سوناکشی سنہا کے دونوں بھائی خوش اور لو سنہا سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ان دونوں بھائیوں نے اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شرکت نہیں کی، کہا جارہا تھا کہ مسلمان دوست سے شادی کرنے پر دونوں بھائی اپنی بہن سے ناراض ہیں۔اب اداکارہ کے بھائیوں نے ان خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے، سوناکشی کے بھائی خوش سنہا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی اخبار اور ویب سائٹس غلط اور جھوٹی معلومات شائع کررہی ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کون اور کیوں کررہا ہے لیکن یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔

خوش سنہا نے کہا کہ مجھے شادی کی تصاویر میں دیکھا نہیں گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے اپنی بہن سوناکشی کی شادی میں شرکت نہیں کی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بہن کی شادی کا دن پوری فیملی کے لیے حساس وقت تھا، میں وہاں موجود تھا، میری نیک خواہشات سوناکشی اور ظہیر اقبال کے ساتھ ہیں اور آگے بھی اُن کے ساتھ رہیں گی۔دوسری جانب سوناکشی کے دوسرے بھائی لو سنہا سے متعلق بھارتی میڈیا نے یہ خبر شائع کی تھی کہ جب اُن سے پوچھا گیا کہ اُنہوں نے اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی تو اُنہوں نے ان تمام سوالوں کے جوابات دینے کے لیے بھارتی میڈیا سے دو دن کی مہلت مانگی۔

اب لو سنہا نے بھارتی میڈیا کی تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی میڈیا کے ذرائع پر کڑی تنقید کی۔لو سنہا نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع کے مطابق! انہیں اپنے ذرائع بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button