شوبز

بچھڑا اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، سینکڑوں لوگوں میں خوشیاں باٹنے والا نامور اداکار سردار کمال خالق حقیقی سے جا ملا

نامور اداکار سردار کمال پچھلے کچھ عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ، پنجاب تھیٹر کے چیئرمین سمیت سٹیج، ٹی وی اور فلم کی نامور شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا

لاہور(شوبز ڈیسک) بچھڑا اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، سینکڑوں لوگوں میں خوشیاں باٹنے والا نامور سٹیج اداکار سردار کمال خالق حقیقی سے جا ملا ‘ پوری شوبز انڈسٹری میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج ڈرامور کے نامور اداکار سردار کمال نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف، امان اللہ سمیت اپنے وقت کے نامور اسٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ اداکار کے شوبز کیریئر میں چوڑیاں، دیساں دا راجہ سمیت متعدد فلمیں قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے ڈرامے آلے سمیت متعدد بھارتی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔ پنجاب تھیٹر پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ اور نامور ڈرامہ رائٹرڈاکٹر اجمل ملک سمیت اسٹیج، ٹی وی اور فلم کی نامور شخصیات نے سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button