شوبز

کبری ٰخان سفید گائون میں’برطانوی شہزادی جیسی لک’ہیئر سٹائل بھی قیامت

سفید چمکدار موتیوں والے کلپس نے اداکارہ کو غیر مسلم دلہن کے روپ میں مزید دلکش بنا دیا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ کبری خان کی سفید عروسی جوڑے میں ملبوس تصاویر نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ڈراما سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں اپنے منفی کردار سے مشہور اداکارہ کبری خان کا شمار پاکستان کی اے لسٹ حسینائوں میں کیا جاتا ہے۔انکی وجہ شہرت لازوال خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بے عیب اداکاری بھی ہے جسے لاکھوں صارفین پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز زیرِ گردش ہیں جن میں وہ لندن کے مشہور کلاتھنگ برانڈ ‘کرسٹل لندن برائیڈل اسٹوڈیو کا سفید برائیڈل گان پہنی ہوئی ہیں اور عیسائی دلہن والے لک نے انکی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے ہیں۔کبری ٰخان کا فوٹوشوٹ برطانیہ کے واربروک ہاس ہوٹل کے حسین باغ میں کیا گیا ہے جس میں ایک ایمبیزیڈر کار کو بھی بطور پراپ استعمال کیا گیا ہے۔کبری ٰخان کے اس فوٹوشوٹ نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے کہ آیا اداکارہ شادی کرچکی ہیں؟ یا یہ محض ایک برانڈ فوٹوشوٹ ہی ہے۔

کبری خان ان تصاویر میں بے حد حسین لگ رہی ہیں اور ان میں بھرپور عروسی نازو انداز بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔اداکارہ کا سفید گائون کسی برطانوی شہزادی کے لباس جیسا ہی ہے اور انکا ہیئر اسٹائل کو سفید چمکدار موتیوں والے کلپس نے مزید دلکش بنا دیا ہے۔پاکستانی ڈراموں میں کبری خان کی انٹری ڈرامہ سیریل سنگِ مرمر (2016) سے ہوئی۔ اس ڈرامے میں کبری نے شیریں نامی کردار نبھایا۔ شمالی علاقہ جات کے پس منظر پر بننے والے اس ڈرامے میں کبری خان کے برٹش ایکسنٹ نے انہیں پٹھان لڑکی کا کردار نبھانے میں بہت زیادہ مدد دی۔ نعمان اعجاز، میکال ذوالفقار اور ثانیہ سعید جیسے سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے کبری خان کا اعتماد مزید بحال ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button