شوبز

سائوتھ فلمیں بالی وڈ ہی نہیں ہالی وڈ پر بھی راج کرنیوالی ہیں’تمنا کا ریڈ سگنل

سائوتھ انڈسٹری لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کرتی' جو ہے پیش کردیتی ہے

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ فلم ”استری 2 ”کے بلاک بسٹر گانے آج کی رات میں اپنے تہلکہ خیز ڈانس مووز سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے سائوتھ فلموں کو بالی وڈ سے بہتر ہی نہیں بعض کو ہالی ووڈ سے بھی قرار دے دیا۔ ہندی ،تامل’ ملیالم اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبول اداکارہ تمنا بھاٹیا ان دنوں اپنی آخری ریلیز استری 2 کی بڑی کامیابی کا لطف اٹھا رہی ہیں۔تمنا بھاٹیا حال ہی میں دونوں انڈسٹریز کے درمیان موجود فرق کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرکے ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ سے پوڈکاسٹ میں پوچھا گیا کہ بالی وڈ فلموں کو ساتھ کی فلموں سے کیا مختلف بناتا ہے؟اس سوال کے جواب میں تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ جو فرق میں نے خاص طور پر محسوس کیا ہے وہ یہ ہے کہ سائوتھ کی فلمیں زیادہ تر اپنے جغرافیائی مقامات کی بات کرتی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ان کا مواد عالمی سطح پر مقبول ہو رہا ہے کیونکہ وہ جڑوں سے جڑی کہانیاں سنانے کی کوشش کرتے ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ سائوتھ انڈسٹری لوگوں کے مختلف طبقوں کو خوش کرنے کے نقطہ نظر سے کام نہیں کرتی بلکہ وہ بنیادی انسانی جذبات پر توجہ دیتے ہیں، جیسے ماں، باپ سے جڑے جذبات،بھائی کا بہن سے بدلہ لینے کی کہانیاں۔ ان کہانیوں کے ذریعے مختلف فارمیٹس میں بنیادی انسانی جذبات کو بیان کیا جاتا ہے۔

تمنا بھاٹیا کے مطابق سائوتھ کی فلمیں اپنے نقطہ نظر کو اسی طرح پیش کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جیسے وہ ہے۔ وہ مختلف لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کرتیں، بلکہ وہ وہی کہانیاں سناتی ہیں جو انہیں پوری طرح معلوم ہوتی ہیں۔ میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ سائوتھ کی فلمیں کامیاب ہو رہی ہیں۔اداکارہ نے بھارتی فلم” لاپتہ لیڈیز” کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر بھی اپنا نقطہ نظر پیش کیا کہ بالی وڈ میں کئی بار فلمیں اس مقصد کے لیے بنائی جاتی ہیں کہ ہر کوئی انہیں پسند کرے، اور یہ ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم” لا پتہ لیڈیز” لوگوں کے بارے میں بہت اچھے انداز میں بات کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button