جب میں پہلی مرتبہ حاملہ ہوئی تو مجھے ،،،،، اداکارہ زارا نور عباس نے سچ سامنے رکھ دیا
مقبول اداکارہ زارا نورعباس نے انکشاف کیا ہےکہ جب وہ پہلی بارحاملہ ہوئی تھیں تو معروف برانڈزاوراشتہاری کمپنیز نےانہیں کام دینےسےانکارکردیا تھا

کراچی(کھوج نیوز) پاکستانی شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نورعباس نے انکشاف کیا ہےکہ جب وہ پہلی بارحاملہ ہوئی تھیں تو معروف برانڈزاوراشتہاری کمپنیز نےانہیں کام دینےسےانکارکردیا تھا۔حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے زارا نورعباس نے کہا کہ جب میں پہلی بارحاملہ ہوئی تھی تو میں اس دوران ایک برانڈ کے ساتھ کام کررہی تھی، میرا برانڈ کےساتھ باقاعدہ کانٹریکٹ ہوا تھا لیکن جب برانڈ کو میرے حمل کا علم ہوا تو انہوں نے کانٹریکٹ ختم کرکے مجھے مزید کام دینے سے انکار کردیا تھا۔
زارا نور عباس نے کہا کہ مذکورہ برانڈ نےمجھ سےکہا کہ اب آپ حاملہ ہوگئی ہیں تو ہم آپ کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتے کیونکہ آپ ہماری ٹارگٹ مارکیٹ کے معیار پر پوری نہیں اتریں گی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے برانڈ مالکان اور مینیجمنٹ سے پوچھا کہ کیا حاملہ خواتین میک اپ نہیں کرتیں؟ جس پر انھوں نےکہا کہ اب آپ پہلے کی طرح سمارٹ نہیں نظرآرہیں لہٰذا ہم کانٹریکٹ ختم کررہے ہیں۔