خدا کےاحکامات کےمطابق عاجزی پسند ہوں،اداکارہ ریشم میں اپنی زندگی میں رونما ہونےوالی تبدیلیوں سےآگاہ کردیا
پاکستانی فلموں کی نامور اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ 15 ماہ قبل جب سے انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے تو ان کی زندگی بدل گئی

لاہور(شوبز ڈیسک)خدا کےاحکامات کےمطابق عاجزی پسند ہوں،اداکارہ ریشم میں اپنی زندگی میں رونما ہونےوالی تبدیلیوں سےآگاہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی فلموں کی نامور اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ 15 ماہ قبل جب سے انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے تو ان کی زندگی بدل گئی، انہیں سکون مل گیا، وہ تہجد کے ذریعے خدا سے باتیں کرتی ہیں۔حال ہی میں ریشم ایک یوٹیوب چینل  کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی گوشوں سے پردہ اٹھایا اور اپنے عقائد اور مذہبی رجحانات سے متعلق کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی خدا سے تعلق ختم نہیں کیا تھا، کبھی وہ پانچ وقت تو کبھی تین وقت کی نماز پڑھتی رہتی ہیں۔ تاہم ان کے مطابق جب سے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی، انہیں بہت سارے سوالوں کے جوابات ملے ہیں، وہ تہجد کے وقت خدا سے ڈھیر ساری باتیں کرتی ہیں۔
ریشم نے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی ہمیشہ دعا کی ہے۔ لیکن تہجد واقعی زندگی کا ایک نیا مطلب ان کے سامنے لایا ہے۔ریشم نے بتایا کہ ان کی پیدائش سے پہلے ہی ان کے والد کا انتقال ہو چکا تھا اور ان کی پرورش ان کی والدہ نے کی۔ریشم کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمرمیں اپنے والدین کو کھو دیاتھا اور ان کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ 7 سال کی تھی۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے آگے بڑھنے کے لیے اپنے کیریئر میں بہت جدوجہد کی ہے جس میں انہیں بہت قریبی پیاروں کی طرف سے دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شروع سے ہی تکبر نہیں کیا، کیوں کہ تکبر خدا کو ناپسند ہے، وہ شروع سے ہی خدا کے احکامات کے مطابق عاجزی پسند ہیں۔
 
				


