شوبز

اداکارہ ریشم کو ڈپریشن کے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا مگر کیوں؟

ڈپریشن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، یہ اللہ تعالیٰ سے دوری کا نام ہے ، اداکارہ ریشم بیان دیکر تنقید کی زد آگئیں

کراچی (کلچرل رپورٹر، آن لائن) ڈپریشن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، یہ اللہ تعالیٰ سے دوری کا نام ہے ، اداکارہ ریشم بیان دیکر تنقید کی زد آگئیں ۔ ریشم نے حال ہی میں ذہنی کیفیت ڈپریشن سے متعلق بات کرتے ہوے ڈپریشن کے وجود سے ہی انکار کر دیا ۔

ریشم سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر وہ اپنے اکاؤنٹ پر کھانا پکاتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کر رہی ہوتی ہیں، اِن ویڈیوز میں ریشم کو خود اپنے ہاتھوں سے غریب عوام میں تقسیم کرنے کے لیے کھانا بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ریشم ملنے ملانے اور مل بیٹھ کر کھانے کی دلدادہ نظر آ تی ہیں اسی لیے وہ آئے دن شوبز انڈسٹری کی شخصیات کے ساتھ بھی دعوتوں کی تصویریں اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔ ڈپریشن کے بارے میں ریشم کا بیان سوشل میڈیا کے پیجز پر کافی وائرل ہوا جسے کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پسند تو کسی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تنقید کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ڈپریشن ایک واضح کیفیت ہے، یہ لوگوں کو کافی متاثر کرتا ہے اسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

بعد ازاں ریشم نے ایک اسی بیان سے متعلق انسٹا پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں اْن کا کہنا تھا کہ ‘ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل اللّٰہ سے محبت اور اللہ سے لگاؤ میں ہے، پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ، شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی، گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں، تنقید کرنے والوں کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی انرجی کسی مثبت چیز کے لیے سنبھال کر رکھیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے آمین۔

ایمن اور منال خان کا فیروز خان کے متعلق بیان نے دھوم مچا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button