شوبز

اداکارہ سارہ خان کو شوہرفلک شبیرکی طرف سےتحفہ میں ایسا کیا ملا جسےدیکھ کر وہ رو پڑیں؟

فلک شبیراکثر وبیشترسارہ خان  سے اپنی محبت کا اظہارکرنے کےلیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ سارہ خان کو شوہرفلک شبیرکی طرف سےتحفہ میں ایسا کیا ملا جسےدیکھ کر وہ رو پڑیں؟رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ سارہ خان کو روزانہ پھول دینے والے شوہرفلک شبیر نےقیمتی تحفہ دے کر حیران کردیا۔ فلک شبیراکثر وبیشترسارہ خان  سے اپنی محبت کا اظہارکرنے کےلیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں فلک شبیر نے اپنے یوٹیوب چینل پرایک وی لاگ شیئرکیا جس میں انہوں نے سارہ کو تحفے میں دیا گیا فارم ہاؤس دکھایا۔

اس موقع پر سارہ خان شوہرکی جانب سےدیا گیا قیمتی تحفہ دیکھ کرنہ صرف حیران رہ گئیں بلکہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے آنسو نکل گئے۔ فلک شبیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اہلیہ کیلئے فارم ہاؤس بنوارہے تھے۔ فلک کے فارم ہاؤس کو باہر سے دیہاتی طرزپرتعمیرکیا گیا ہے  اور اندر اسے جدید چیزوں سے آراستہ رکھا گیا ہے جب کہ فارم ہاؤس میں انگور، انجیر ، کینو اور فالسے کے درخت بھی ہیں۔ 

یاد رہے کہ رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو  مرسڈیز بینز تحفے میں دی تھی۔  فلک شبیر اور سارہ خان نے  جولائی 2020 میں شادی کی تھی، دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button