پاکستان
پولیس چیک پوسٹ پرخودکش حملےمیں 4 سکیورٹی اہلکار وں سمیت 6 افراد شہید
خود کش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

شمالی وزیرستان (کھوج نیوز)میرعلی میں پولیس چیک پوسٹ پرخودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار وں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ خود کش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔



