شوبز

لارنس بشنوئی نے ایک بار پھر سلمان خان کو اپنی ہٹ لسٹ پر رکھ لیا

گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اب گانے نہیں لکھ سکے گا، اگر سلمان خان میں ہمت ہے تو انہیں بچالیں: دھمکی آمیز پیغام

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی نے ایک بار پھر بالی ووڈ کے سٹار سلمان خان کو اپنی ہٹ لسٹ پر رکھ لیا ہے ، ان کو یہ پیغام ٹریفک کنٹرول روم کے ذریعے ملا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو جمعرات کو رات گئے دھمکی آمیز پیغام ملا جس میں ایک گانے کا حوالہ دیا گیا تھا، گانے میں مبینہ طور پر سلمان خان اور گینگسٹر لارنس بشنوئی دونوں کا نام لیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیغام میں گانا لکھنے والے سانگ رائٹر کو دھمکی دی گئی کہ ایک ماہ کے اندر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دھمکی آمیز پیغام میں لکھا گیا کہ گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اب گانے نہیں لکھ سکے گا، اگر سلمان خان میں ہمت ہے تو انہیں بچالیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button