متھیرا کی نازیبا ویڈیو کس نے اور کتنے پیسے لیکر فروخت کی؟ چونکا دینے والے نام سامنے آگئے
2021ء میں میری نازیبا ویڈیوز جھنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایڈٹ کرکے بنائی تھیں، ان لوگوں نے 2، 2 ہزار روپے میں یہ ویڈیو فروخت کی تھی: متھیرا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی متنازع ماڈل و میزبان متھیرا کی نازیبا ویڈیو کس نے اور کتنے پیسے لے کر فروخت کی؟ ا س حوال یسے چونکا دینے والے نام سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل و میزبان متھیرا نے اپنی متنازع ویڈیو پر ایک بار پھر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ 2021ء میں میری نازیبا ویڈیوز جھنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایڈٹ کرکے بنائی تھیں، ان لوگوں نے مجھ سمیت کئی لڑکیوں کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے 2، 2 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا، ان ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ بھی کیا تھا۔ متھیرا نے کہا کہ کچھ لوگ میری ویڈیوز کو اپنے پاس محفوظ رکھ کر بذریعہ واٹس ایپ ان ویڈیوز کو آگے بھیجتے ہیں جو میرے نزدیک زیادہ گنہگار ہیں۔
ماڈل کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا پیچز پر بھی میں نے برہمی کا اظہار کیا تھا، ساتھ ہی کئی پیجز سے اپنی ویڈیوز ہٹوائی بھی تھیں۔ غیر اخلاقی ویڈیوز کے لیک ہونے سے متعلق متھیرا کا مزید کہنا ہے کہ ایسی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے لڑکیاں خودکشی کر لیتی ہیں لیکن چونکہ میرا تعلق ایک مضبوط گھرانے اور دوستوں سے ہے، اس لیے ان ویڈیوز کے لیک ہونے کے باوجود مجھے فرق نہیں پڑا، میں کام بھی کرتی رہی ہوں۔
واضح رہے کہ 3 سال قبل 2021ء میں متھیرا کی سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیوز لیک ہوئی تھیں بعدازاں ان نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ تے ہوئے متھیرا نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں، وائرل ویڈیو میں میرا چہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے لگایا گیا ہے ۔



